Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
لیٹ کر موبائل سے قرآن پاک پڑھنا جائز ہے؟
Answer (beginning)
چار پائی یاز مین وغیرہ پر لیٹے ہوئے موبائل سے دیکھ کر قرآن پاک کی تلاوت کرنا، جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں، البتہ قرآن کریم کی تعظیم کے پیش نظر اس صورت میں پاؤں سمیٹ لیے جائیں اور اگر چادر یا کمبل وغیرہ اوڑھی ہو، تو منہ اس سے باہر نکال لیا جائے۔ نیز اس بات کا خیال رکھا جائے کہ بستر وغیرہ پاک ہو، کیونکہ محل نجاست میں قرآن کریم کی تلاوت کرنا مکروہ ہے۔ شیخ برہان الدین ابراہیم بن محمد حلبی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ (سال وفات : 956ھ / 1549ء) لکھتے ہیں: ” ولا بأس بالقراءة مضطجعا إذا ضم رجليه لما ورد من الآثار في فضيلة قراءة بعض الآيات والسور عند أخذ المضجع ، منها ما روى الترمذي عن شداد بن أوس : قال…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.