Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اقامت کے بعد صفیں درست کرنے کا اعلان کرنا کیسا ؟

Answer (beginning)

اقامت کے بعد اور تکبیر تحریمہ سے پہلے صفوں کی درستی کا اعلان کرنا بالکل جائز، درست، رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم سے ثابت اور خلفائے راشدین رضی اللہ تعالی عنہم کے معمول کا حصہ رہا ہے، نیز صفوں کی درستی یعنی برابری اور اتصال و غیر با شریعت کو مطلوب اُمور ہیں، لہذا اصلاح جماعت کے پیش نظر اس کا اعلان بھی یقیناً اچھا فعل ہے، تاکہ لوگ متوجہ ہو جائیں اور ترک واجب کے گناہ میں نہ پڑیں، لہذا امام صاحب کا " اقامت اور تکبیر“ کے درمیان صفوں کی درستی کے اعلان سے روکنا درست نہیں۔ انہیں محبت و مصلحت سے عرض کیجیے ۔ ان شاء اللہ تعالی حکم شرعی کو قبول کریں گے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.