Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جانوروں میں مضاربت کرنا کیسا؟
Answer (beginning)
آپ کے دوست کا پیسہ ہو اور کام آپ کریں یعنی جانور خریدیں اور پال کر بیچیں ، یہ جائز ہے۔ فقہی اصطلاح میں اسے مضاربت کہتے ہیں، پیسہ دینے والا آپ کا دوست رب المال اور آپ مضارب کہلائیں گے۔ مضاربت میں نفع کے متعلق اصول یہ ہے کہ نفع فکس مقدار میں مقرر کرنے کے بجائے، فیصد کے اعتبار سے مقرر کیا جائے مثلاً: آدھا، تہائی ، چوتھائی وغیرہ، اور فیصد میں نفع مقرر کرنے کے لئے شریعت کی جانب سے کوئی حد بندی بھی نہیں ہے ، دونوں کو اختیار ہے کہ باہمی رضا مندی سے چاہیں تو برابر برابر نفع مقرر کریں، چاہیں تو کم زیادہ ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.