Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا سورہ یس قرآن پاک کا دل ہے؟

Answer (beginning)

جی ہاں ! حدیث پاک میں سورۃ لیس شریف کو قرآن پاک کا دل قرار دیا گیا ہے، جس کی شارحین حدیث نے درج ذیل مناسبتیں بیان کی ہیں: (1) کسی چیز کا دل اس کا خلاصہ ہوتا ہے اور سورہ لیں بھی الفاظ و حجم کے لحاظ سے مختصر ہونے کے باوجود مقاصد قرآن کا ایک مکمل و بہترین خلاصہ ہے، جس میں ایسی روشن آیات، مضبوط دلائل، فصیح و بلیغ شواہد، پوشیده علوم، دقیق معانی، دلکش وعدے، سخت وعیدیں اور واضح اشارات موجود ہیں کہ اسکی بغور تلاوت کرنے سے صاحب علم و ایمان خوب سیراب و سر شار ہو جائے۔ (2) دل پورے جسم کا سردار ہوتا ہے اسی طرح سورۃ لیس بھی تمام سورتوں کی سردار ہے کہ اس میں ہر چیز کا بیان ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.