Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مضاربتِ فاسدہ میں ورکنگ پارٹنر کا حصہ کیا ہے؟

Answer (beginning)

شرکت کی وہ صورت کہ جس میں ایک فریق کا سرمایہ ہو اور دوسرے کی محنت ہو ، مضاربت کہلاتی ہے، لیکن مضاربت درست ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اصل سرمایہ (Capital) نقد رقم ہو، مالِ تجارت ( یعنی کپڑے یا سامان وغیرہ) نہ ہو۔ لہذا سوال میں مذکور طریقہ کار کے مطابق آپ کا اپنے دوست سے اس کے تیار شدہ کپڑوں کو فروخت کر کے منافع میں شریک ہونے کا معاہدہ مضاربتِ فاسدہ کی صورت ہے۔ مضاربت فاسد ہو جائے تو اجارے میں تبدیل ہو جاتی ہے ، لہذا اس صورت میں حاصل شدہ کل نفع آپ کے دوست ہی کا ہو گا کیونکہ مال اُسی کا تھا، آپ کا اُس نفع میں کوئی حصہ نہیں ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.