Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اسکول والوں کا دکاندار سے کمیشن لینا کیسا؟
Answer (beginning)
یہ بات واضح رہے کہ کمیشن ایجنٹ تب ہی کمیشن کا مستحق ہوتا ہے جب وہ واقعی دو پارٹیوں کو ملوانے میں محنت، کوشش، وقت ، دوڑ دھوپ یا عملی معاونت کر کے سودا مکمل کروادے۔ محض بات چیت، زبانی ترغیب یار ہنمائی کی بنیاد پر کمیشن طلب کرنا جائز نہیں۔ پوچھی گئی صورت میں اسکول انتظامیہ کا صرف اپنے طلباء کو کسی مخصوص دکان کا مشورہ دینا یا ان کی رہنمائی کرنا ایسا عمل نہیں جو کمیشن کا مستحق بنائے، لہذا صورتِ مسئولہ میں طلباء کو محض دکان کی طرف بھیجنے کی بنیاد پر اسکول انتظامیہ کا منافع (Profit) کا50 فیصد بطور کمیشن لینے کا تقاضاشر عاناجائز اور رشوت ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.