Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

زکوٰۃ اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کا شرعی حکم

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں اگر زید ، بکر کے ذمہ لازم بجلی کے بل کی ادائیگی بکر کی اجازت سے کرے تو زید کی زکوۃ ادا ہو جائے گی۔ اس لیے کہ مدیون یعنی مقروض شرعی فقیر کی اجازت سے زکوۃ کی رقم دائن کو ادا کی جائے، تو ز کوۃ دینے والے کی زکوۃ ادا ہو جاتی ہے، اور ساتھ ہی مقروض کی ذمہ داری بھی ختم ہو جاتی ہے۔ لہذا جب بکر بجلی استعمال کر کے کمپنی کا مقروض بن چکا ہو ، اور وہ زید کو اجازت دے دے کہ وہ اس کا واجب الادابل ادا کر دے، تو ایسی صورت میں زید کے بل جمع کروانے سے زید کی زکوۃ ادا ہو جائے گی اور بکر کے ذمہ سے وہ واجب الادابل بھی ساقط ہو جائے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.