Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
روزے نہ رکھنے کی باوجود صدقہ فطر دینا ہوگا؟
Answer (beginning)
جی ہاں ! ایسے شخص پر بھی صدقہ فطر لازم ہو گا، کیونکہ رمضان کے روزے رکھنا صدقہ فطر کے واجب ہونے کے لئے ضروری نہیں اور اگر کسی نے معاذ اللہ ! قصد جان بوجھ کر بھی روزے نہ رکھے ہوں، تو بھی صدقہ فطر اس پر لازم رہے گا۔ بدائع الصنائع میں ہے: ” و کذلک وجود الصوم في شهر رمضان ليس بشرط لوجوب الفطرة حتى ان من افطر لكبر او مرض او سفر يلزمه صدقة الفطر “ یعنی اسی طرح رمضان کے مہینے میں روزہ رکھنا ، صدقہ فطر کے واجب ہونے کے لئے شرط نہیں ہے، یہاں تک کسی نے بڑھاپے یا مرض یا سفر کی وجہ سے روزہ نہ رکھا تو اس پر بھی صدقہ فطر واجب ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.