Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کارمائن کلر والی چیز استعمال کرنا کیسا؟
Answer (beginning)
بیان کردہ تفصیل کے مطابق کیڑے سے تیار کئے جانے والے اس کار مائن کلر کا کھانے پینے والی کسی بھی چیز میں ڈالنا جائز نہیں اور ایسے کلر والی کسی چیز کا کھانا پینا بھی ناجائز و گناہ ہے ، کیونکہ کیڑے مکوڑے اور تمام حشرات الارض، خبیث اشیاء میں سے ہیں اور قرآن و حدیث کی رُو سے خبیث اشیاء کھانا پینا حرام ہے۔ البتہ کا سمیٹکس اور ٹیکسٹائل وغیرہ ایسی مصنوعات جن کا استعمال فقط بیرونی (External) طور پر ہو تا ہو ، ان میں کارمائن کلر کا استعمال کیا جائے تو ایسی مصنوعات کو استعمال کرنا، جائز ہے، کیونکہ کارمائن کلر جس کیڑے سے حاصل کیا جاتا ہے اس میں بہنے والا خون نہیں ہو تا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.