Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

زمین بیچ کر کاروبار کرنا کیسا ؟ ایک حدیثِ پاک کی شرح

Answer (beginning)

آپ زمین بیچ کر حاصل ہونے والی رقم سے ٹرانسپورٹ کا کاروبار کر سکتے ہیں، شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے۔ زمین کو نہ بیچنے کے متعلق حدیث پاک موجود ہے جس کا مفہوم ہے کہ جو بلاضرورت اپنی زمین بیچ دے، اس کے مال میں برکت نہیں رہتی۔ ایک اور حدیث پاک میں بلا ضرورت کا ذکر نہیں۔ اس حدیث پاک کی شرح بیان کرتے ہوئے محدثین کرام فرماتے ہیں کہ اگر ضرورت کی وجہ سے زمین کو بیچا جائے، تو کوئی حرج نہیں۔ بے برکتی والا یا مال تباہ ہونے والا حکم اس وقت ہے جب زمین کو بلا ضرورت پیچ کر اس سے حاصل ہونے والی رقم کو کسی دوسرے کام میں خرچ کیا جائے۔ تاہم زمین کو بلا ضرورت بیچنا بھی جائز ہے، گناہ نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.