Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بینک کا نقشہ بنانے کی نوکری کرنا کیسا ؟
Answer (beginning)
عام طور پر بینک میں ملازمت دو طرح کی ہوتی ہے: ایک وہ جس میں خود ناجائز کام کرنا پڑے، جیسے سود کا لین دین ، اس کا لکھنا پڑھنا، تقاضا کرنا وغیرہ امور اس کے ذمہ ہوں، ایسی ملازمت ناجائز و حرام ہے۔ دوسری وہ ملازمت جس میں اِن سودی کاموں پر تعاون کی کوئی صورت نہ ہوتی ہو ، بلکہ دیگر جائز قسم کے کام کرنے ہوتے ہیں جیسے سیکورٹی گارڈ اور ڈرائیور وغیرہ کے کام ، تو اس طرح کی ملازمت اور ان کی آمدنی جائز ہے۔ اور بینک کے لیے نقشہ بنانے کی ملازمت بھی اسی دوسری قسم میں شامل ہے؛ کیونکہ یہاں اجارے کا انعقاد نقشہ بنانے پر ہوتا ہے۔ اس کام میں بذات خود کوئی ایسی چیز نہیں جو گناہ کے لیے متعین ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.