Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا عمرہ کرنا سنت مؤکدہ ہے ؟

Answer (beginning)

جی ہاں ! صاحب استطاعت کے لئے زندگی میں ایک بار عمرہ کرنا سنتِ مؤکدہ ہے اور یہی موقف صحیح ہے۔ عمرہ کرنا سنت مؤکدہ ہے ، جیسا کہ اللباب فی شرح الکتاب اور البحر الرائق میں ہے: واللفظ للآخر: العمرة سنة مؤكدة، وهو الصحيح في المذهب ترجمہ : عمرہ کرنا، سنت مؤکدہ ہے اور یہی صحیح موقف ہے۔ (البحر الرائق، جلد 3، صفحہ 63، مطبوعہ دارالکتاب الاسلامی) علامہ علی قاری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ” العمرة سنة مؤكدة لمن استطاع " ترجمہ: صاحب استطاعت کے لئے عمرہ کرنا سنت موکدہ ہے۔ (فتح باب العناية، جلد 1، صفحه 616، مطبوعہ دارارقم) مجمع الانہر میں ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.