Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بروکر کے ذریعے کیا ہوا سودا کینسل کر دیا تو بروکر کو کمیشن ملے گا؟

Answer (beginning)

اصول شرع یہ ہے کہ اگر کمیشن ایجنٹ نے اپنا کام مکمل کر دیا یعنی عقد مکمل کروادیا، لیکن فریقین نے باہمی رضامندی سے وہ عقد ختم کر دیا، یا کسی اور وجہ سے وہ عقد ختم ہو گیا، تو بھی کمیشن ایجنٹ اپنے کمیشن کا مستحق ہوتا ہے، کیونکہ کمیشن ایجنٹ اجیر مشترک تھا اور اجیر مشترک جب کام مکمل کر دے ، تو اپنی اجرت کا مستحق ہو جاتا ہے ، اور بعد میں عقد ختم کرنے یا ختم ہو جانے سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ عقد ہوا ہی نہیں۔ لہذا فریقین عقد ختم کر لیں تب بھی کمیشن ایجنٹ کو معروف کمیشن کی ادائیگی کرنی ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.