Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اذان کے وقت دعا قبول ہوتی ہے، اس سے کون سا وقت مراد ہے؟

Answer (beginning)

اذان کے وقت دعا قبول ہوتی ہے، اس سے ” اذان مکمل ہونے کے بعد کا وقت مراد ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ حدیث مبارک میں قبولیت دعا کے اوقات بیان کرتے ہوئے ” الدعاء عند النداء “ یعنی ”اذان کے وقت دعا کرنے “ کے کلمات وارد ہوئے ہیں اور شارحین حدیث نے اس وقت کی تعیین کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سے ”اذان مکمل ہونے کے بعد کا وقت “ مراد ہے ، اس لیے کہ جب اذان ہو رہی ہوتی ہے، تو وہ اذان کا جواب دینے کا وقت ہے، لہذا اذان ختم ہونے کے بعد دعا کی جائے گی اور اس کی تائید اس حدیث مبارک سے بھی ہوتی ہے کہ جس میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اذان کے بعد دعا کرنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.