Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قربانی کے پائے ایک ماہ بعد کھانے سے متعلق حدیث پاک کی وضاحت
Answer (beginning)
سوال میں بیان کردہ حدیث پاک مختلف کتب حدیث میں موجود ہے ، بعض روایات میں دس دن بعد ، بعض میں پندرہ دن بعد اور بعض میں ایک مہینے بعد پائے کھانے کا ذکر ملتا ہے۔ حدیث پاک کا پس منظر یہ ہے کہ حضرت عابس بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نے ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے سوال کیا کہ کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے گوشت کو تین دن سے زیادہ کھانے سے منع فرمایا ہے ؟ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا نے اس کے جواب میں ارشاد فرمایا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن سے زیادہ قربانی کے گوشت کو رکھنے اور کھانے سے پہلے منع فرمایا تھا، مگر بعد میں اس کی اجازت عطا فرما دی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.