Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا مرغی کی دمچی کھانا حلال ہے؟
Answer (beginning)
مرغی کی دُمچی حلال ہے اور اسے کھانا، جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔ در اصل دمچی کے حلال یا حرام ہونے کا حکم اس بات پر منحصر ہے کہ یہ دیچی ”مرغی کا کون سا مقام ہے ؟ اگر تو یہ ثابت ہو جائے کہ یہ مرغی کی ڈائر یعنی بیٹ نکلنے کی جگہ ہے تو پھر اس کا ناجائز ہونا بالکل واضح ہے، کیونکہ ڈبر خبیث و مکر وہ اشیاء میں سے ہے جن کا کھانا، جائز نہیں، لیکن مرغی فروش حضرات اور دیگر ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق جو حقیقت سامنے آتی ہے ، وہ یہ ہے کہ دمچی ، مرغی کی دُبُر (بیٹ کا مقام ) نہیں بلکہ اس سے اوپر مرغی کی دم کی چربی اور ہڈی پر مشتمل حصہ ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے اسے ”ڈ مچی“ کہا جاتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.