Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جس جگہ بتوں کی پوجا ہوتی ہو، وہاں جانا کیسا؟

Answer (beginning)

ما تا پوجا پر یا کسی بھی ایسی جگہ پر جانا جہاں بت پرستی ہوتی ہو شرعاً ممنوع، ناجائز اور گناہ ہے، بلکہ بعض صورتوں میں کفر ہے مثلاً اگر انہیں اچھا جان کر گیا یا ان کا مجمع بڑھانے کی نیت سے گیا یا ان کے کفریہ افعال پر راضی ہو ا تو دائرہ اسلام سے ہی خارج ہو جائے گا، البتہ صرف تماشہ دیکھنے کی نیت سے گیا اور کوئی کفریہ کام نہ کیا تو گنہ گار ہو گا مگر کافر نہیں۔ مسلمان پر لازم ہے کہ وہ ایسی ہر جگہ پر جانے سے بچے جہاں شرکیہ رسومات کی ادائیگی ہوتی ہو ، کیونکہ وہ جگہ محل لعنت اور شیطانوں کی اجتماع گاہ ہوتی ہے ؛ نیز وہاں ایمان کی بربادی کا مخطرہ ہوتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.