Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بیسی میں تاخیر سے رقم جمع کروانے سے اضافی رقم لینا کیسا ؟

Answer (beginning)

کمیٹی جمع کرنے والے کا یہ شرط لگانا کہ جو شخص تاخیر سے کمیٹی کی قسط جمع کروائے گا وہ اس تاخیر کی بنا پر اضافی پیسے بھی دے گا، ناجائز و حرام ہے کیونکہ اگر قسط جمع کروانے والے کی کمیٹی اب تک نہیں کھلی تو اس صورت میں وہ مقروض نہیں ہے لہذا تاخیر کی بنا پر اس سے اضافی پیسے لینا مالی جرمانہ ہے جو کہ ناجائز و گناہ ہے۔ اور اگر اس شخص کی کمیٹی کھل چکی ہے اور اس پر بقیہ قسطیں باقی ہیں تو اس صورت میں وہ مقروض ہے لہذا کمیٹی جمع کرنے والے کا تاخیر کی بنا پر اس شخص سے اضافی پیسے لینا سود ہے جو کہ سخت ناجائز و حرام ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.