Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

روزے کی حالت میں غسل کا طریقہ

Answer (beginning)

کلی کرنا ( اچھی طرح منہ کا اندرونی حصہ دھونا) اور ناک کے دونوں نتھنوں میں تمام نرم حصے کو دھونا(نرم حصہ ناک کی سخت ہڈی شروع ہونے سے پہلے تک ہے) غسل کے دو اہم ترین فرائض ہیں ، جبکہ وضو میں یہ دونوں عمل سنت موکدہ ہیں۔ اتنی بات میں روزہ دار و غیر روزہ دار کا کوئی فرق نہیں ہے۔ البتہ روزہ نہ ہو تو وضو اور غسل میں مذکورہ دونوں افعال ادا کرتے وقت ان میں مبالغہ کرنا، جدا گانہ ایک مسنون و مستحب عمل ہے۔ کلی میں مبالغے سے مراد یہ ہے کہ کلی کرنے کے دوران غرغرہ بھی کیا جائے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.