Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مرحومین کی طرف سے کی جانے والی قربانی کا حکم؟

Answer (beginning)

مرحومین کی طرف سے کی جانے والی قربانی الگ جانور سے بھی کی جاسکتی ہے اور بڑے جانور میں بھی حصہ ڈال سکتے ہیں، پھر اگر مرحوم کی طرف سے قربانی کی وصیت ہو اور اسی کے مال سے کی جائے، تو اس کا گوشت صدقہ کرنا لازم ہوتا ہے، لہذا اگر مرحوم کی طرف سے پورا جانور قربان کیا، تو اس کا سارا گوشت صدقہ کرنا ہو گا، البتہ اگر بڑے جانور میں ایک حصہ مرحوم کی طرف سے ڈالا، تو فقط ایک حصہ کا گوشت صدقہ کرنا ہو گا، بقیہ حصوں کا گوشت قربانی کرنے والے کھا سکتے ہیں۔ میت کی طرف سے وصیت ہو اور اسی کے مال سے قربانی کی جائے، تو گوشت صدقہ کرنا لازم ہوتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.