Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

رسید اپنے نام پر بنوانا قبضہ شمار ہوگا؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں آپ کا زید کے ساتھ خود مارکیٹ جا کر نقد فریزر یا موٹر سائیکل خرید نا، اور اس پر قبضہ کرنے کے بعد نفع رکھ کر زید کو بیچنا جائز ہے ، اصطلاح میں یہ معاملہ ”عقدِ مرابحہ “ کہلاتا ہے۔ پوچھی گئی صورت میں قبضہ کرنے کیلئے موٹر سائیکل ایک دو دن کیلئے گھر لے جاناضروری نہیں ہے بلکہ اتنا بھی کافی ہے کہ فریزر یا بائیک سامنے موجود ہو اور دوکاندار فریزر یا بانک پر قبضہ کرنے کا اختیار دے دے یعنی یوں کہے اپنا مال لے جاؤ اور کیفیت یہ ہو کہ آپ لے جانے پر قادر ہوں اور قبضہ کرنے میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ہو، اس طرح قبضہ کرنے کو فقہی اصطلاح میں ”تخلیہ “ کہتے ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.