Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عمرہ کے بعد حدود حرم سے باہر حلق کروایا تو کیا حکم ہے؟

Answer (beginning)

صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص کا حدود حرم سے باہر مقام تنظیم پر عمرے کا حلق کروانا اگر چہ عدم علم کی وجہ سے ہو ، ترک واجب، ناجائز و گناہ ہے، جس سے توبہ کرنا اس پر لازم ہے اور اس پر اس واجب کو چھوڑنے کی وجہ سے ایک دم واجب ہے ۔ اور اس صورت میں دم کی جگہ اتنی رقم کسی شرعی فقیر کو نہیں دے سکتے۔ مزید تفصیل یہ ہے کہ عمرے کے مناسک کی ادائیگی کے بعد حدود حرم میں ہی حلق یا قصر لازم ہوتا ہے ، کیونکہ حلق یا قصر کے لیے حرم کا مکان خاص ہے اور حرم سے باہر حل یا آفاق میں اگر کوئی حلق یا قصر کرتا ہے ، تو اس پر دم لازم ہو جاتا ہے، اگر چہ حرم سے باہر حلق کروانے پر بھی احرام کی پابندیاں ختم 1 ہو جاتی ہیں اور مقام…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.