Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
آخری قعدے کے بعد بھول کر کھڑے ہو گئے، تو سجدہ سہو کرنے کا طریقہ
Answer (beginning)
قعدہ اخیرہ کے بعد بھولے سے کھڑے ہو جانے پر جب تک انگلی رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو ، نمازی پر واجب ہوتا ہے کہ لوٹ آئے اور تشہد کا اعادہ کیے بغیر ایک طرف سلام پھیر کر سجدۂ سہو کرے اور اس کے بعد دوبارہ التحیات پڑھ کر نماز مکمل کرلے، یہاں سجدہ سہو واجب ہونے کی وجہ ”واجب کو اس کے محل سے مؤخر کرنا ہے، یعنی قعدہ اخیرہ میں تشہد ، درود شریف اور دعائے ماثورہ کے بعد بغیر کسی اجنبی فاصل کے سلام پھیر نا واجب ہوتا ہے اور التحیات پڑھنے کے بعد قیام کرنا اجنبی فاصل اور سلام کے واجب میں تاخیر کا سبب ہے، لہذا بھولے سے کھڑے ہونے کی وجہ سے سجدہ سہو واجب ہو جاتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.