Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ٹھنڈک حاصل کرنے کیلئے احرام کی حالت میں غسل کرنا جائز ہے؟
Answer (beginning)
احرام کی حالت میں فرض غسل کے علاوہ نفل غسل ، یادیسے ہی گرمی دور کرنے اور ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے غسل کرنے کی شرعاً اجازت ہے۔ اس کے جواز کی اولا دلیل یہ ہے کہ اس کی ممانعت نہیں۔ ثانیاً: حدیث پاک میں آتا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنھما احرام کی حالت میں مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے پہلے مقام ذی طوی پر غسل کرتے اور فرماتے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ ثالثا : حاجی کے لیے چند مواقع پر غسل کرنا مسنون و مستحب ہے ، جیسا کہ حاجی کے لیے میدان عرفات میں زوال کے بعد وقوف عرفہ کے لیے غسل کرنا سنت مؤکدہ ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.