Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بیوی کے علاوہ دوسرے رشتہ داروں کے لیے سوگ کا حکم

Answer (beginning)

فوت ہونے والے شخص کے غم میں زینت چھوڑ دینا مثلا نیا یا عمدہ لباس نہ پہننا، خوشبو نہ لگانا ، بالوں میں کنگھی نہ کرنا وغیرہ سوگ کہلاتا ہے اور سوگ بیوی پر لازم ہوتا ہے، جبکہ باقی قریبی رشتہ داروں مرد و عورت پر سوگ واجب نہیں۔ البتہ ان کے لیے تین دن تک سوگ جائز ہے ، اس سے زیادہ جائز نہیں ، یہاں تک کہ کسی عورت کا شوہر اسے اس کے قریبی رشتہ دار کے سوگ میں تین دن تک زینت چھوڑ دینے سے منع بھی کر سکتا ہے اور ایسی صورت میں بیوی پر اپنے شوہر کی اطاعت لازم ہو گی ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.