Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جاننے والوں کو چیز لا کر دینے پر کمیشن لینا کیسا؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں جب آپ مارکیٹ جاتے ہیں اور آپ سے کوئی جاننے والا مارکیٹ سے چیز لا کر دینے کا کہتا ہے تو اسے چیز لا کر دینے میں آپ کی حیثیت وکیل کی ہے نہ کہ کمیشن ایجنٹ کی اور اس صورت میں چیز لا کر دینے میں کمیشن یعنی چیز کی قیمت سے زیادہ پیسوں کے آپ حقدار نہیں ہیں اور از خود کمیشن کے نام پر پیسے رکھ لینا نا جائزو گناہ ہے کہ یہ منگوانے والے کے ساتھ دھو کہ دہی ہے جو کہ حرام و گناہ ہے۔ اگر معاوضہ لینا چاہتے ہیں تو صراحت کرنا پڑے گی اور معاوضہ کی مقدار طے بھی کرنا ہو گی ورنہ یہ معاملہ دھو کہ ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.