Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حج بدل میں حج کی قربانی کا خرچہ کس پر لازم ہوگا؟

Answer (beginning)

حاجی پر لازم ہونے والے دم / قربانی میں اصول یہ ہے کہ دم احصار کے علاوہ جو قربانی بھی حج کی وجہ سے لازم ہو گی جیسے حج قران یا تمتع کی دم شکر کی قربانی یا جو دم / قربانی احرام کی وجہ سے لازم ہو جیسے احرام کی خلاف ورزیوں مثلاً خوشبو لگانے ، سلے ہوئے کپڑے پہنے وغیرہ کے سبب دم لازم ہو گیا تو اس قسم کی سب قربانیاں حج بدل کرنے والے پر ہوں گی ، وہ اپنی جیب سے ان کی ادائیگی کرے گا، یہ قربانیاں حج کر وانے 1 والے پر لازم نہیں، البتہ حج پر بھیجنے والا اسے قربانی کی رقم بھی دے تو یہ ایک عمدہ نیکی ہے ، حرم میں قربانی میں اعانت کا ثواب اسے حاصل ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.