Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مہینہ پورا ہونے پر اجرت دینا طے ہو تو ایڈوانس اجرت دینا لازم نہیں
Answer (beginning)
سائل : فرید خان پوچھی گئی صورت میں ملازم (Employee) رکھتے وقت ہی جب ملازم سے سیلری کے متعلق یہ طے ہو جاتا ہے کہ پہلے پورا مہینہ آپ کام کریں گے اس کے بعد سیلری ملے گی اور ہر مہینہ اسی طرح ہو گا تو مہینہ پورا ہونے پر ملازم کو سیلری دینا لازم ہے ، اس سے پہلے سیلری یا سیلری کا کچھ حصہ دینا لازم نہیں ہے اور نہ دے کر آپ گنہگار نہیں ہوں گے۔ البتہ ملازمین کا ایڈوانس سیلری طلب کر نا قرض کی ایک صورت ہے۔ ضرورت مند کو قرض دینا بھی ایک عمدہ نیکی ہے۔ اگر گنجائش ہو تو ایسا کرنا، چاہیے البتہ ایسا کرنا واجب نہیں ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.