Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

وراثت میں ملنے والے پلاٹ کی وجہ سے زکوٰۃ اور قربانی لازم ہو گی؟

Answer (beginning)

سوال میں بیان کی گئی تفصیل کے مطابق جو دُکان، مکان اور پلاٹ آپ کو وراثت میں ملے ہیں، ان میں سے کسی بھی چیز کی وجہ سے آپ پر زکوۃ لازم نہیں کہ قوانین شریعت کے مطابق زکوۃ لازم ہونے کے لیے مال کا نامی ہو نا ضروری ہے اور مذکورہ چیزیں جب تجارت کے لیے نہیں ہیں ، تو مال نامی شمار نہیں ہوں گی۔ جب کسی وارث کو وراثت میں اموال غیر نامیہ میں سے کوئی چیز ملے ، تو وارث پر اس کی زکوۃ بھی لازم نہیں ہو گی خواہ وہ اس میں تجارت کی نیت کرے یا نہ کرے۔ 1 البتہ قربانی کے لئے مال کا نامی ہو نا ضروری نہیں بلکہ حاجت اصلیہ سے زائد بقدر نصاب مال کا مالک ہو ناضروری ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.