Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
شوہر کی اجازت کے بغیر مہر میں اضافہ کر دیا تو کیا وہ دینا لازم ہے؟
Answer (beginning)
دریافت کی گئی صورت میں زید پر صرف اتنا ہی مہر ادا کرنا لازم ہے جو دونوں کی رضا مندی سے مقرر ہوا تھا یعنی 5000 اور لڑکی والوں کی طرف سے از خود جو اضافہ کیا گیا، وہ دینازید پر لازم نہیں، کیونکہ لڑکی والوں نے اس کی اجازت و مرضی کے بغیر یہ اضافہ کیا، تو وہ اس میں فضولی ہوئے اور فضولی کا کیا ہوا اضافہ شوہر کی اجازت پر موقوف ہوتا ہے ، راضی ہو جائے تو لازم ہو جاتا ہے ، رد کر دے تو باطل ہو جاتا ہے اور صورتِ مسئولہ میں زید نے علم ہونے کے بعد یہ اضافی رقم دینے سے چونکہ انکار کردیا تھا، اس لیے یہ باطل ہو گیا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.