Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بالغ اولاد کا صدقہ فطر بغیر اجازت دیا تو کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
جواب سے قبل یہ حکم ذہن نشین کر لیجئے کہ مسلمان مرد صاحب نصاب پر اپنا اور اپنے نابالغ بچوں کا صدقہ فطر ادا کرنا واجب ہوتا ہے ، بشر طیکہ وہ نابالغ بچے خود صاحب نصاب نہ ہوں ، ورنہ ان کے صدقہ فطر کی ادائیگی ان کے مال سے کی جائے گی۔ اپنی بالغ اولاد لڑکا ہو یالڑ کی) کے صدقہ فطر کی ادائیگی والد پر لازم نہیں، اگر چہ وہ اپنی زیر کفالت ہوں، یوں ہی بیوی کے فطرے کی ادائیگی شوہر کے ذمے واجب نہیں۔ بیان کردہ تفصیل سے سوال کا جواب بھی واضح ہو گیا کہ سوال میں ذکر کردہ لڑکی کا فطرہ ادا کرنانہ اس کے شوہر پر واجب ہے ، نہ اس کے والد پر ، ہاں اگر یہ لڑکی خود صاحب نصاب ہو تو اپنا صدقہ فطر خود ادا کرے گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.