Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نابالغ بچے دوسرے ملک ہوں تو صدقہ فطر کی قیمت کا حکم؟
Answer (beginning)
دریافت کی گئی صورت میں وہ اسلامی بھائی اپنا اور اپنی نابالغ اولاد کا فطرہ اسی جگہ کے حساب سے ادا کرے گا کہ جہاں وہ خود موجود ہو گا، کیونکہ فطرہ لازم ہونے میں اصل اس کی اپنی ذات ہے ، نابالغ اولاد صاحب نصاب نہ ہو ، تو ان کا خطرہ باپ پر تابع ہونے کی وجہ سے لازم ہوتا ہے، تو اصل چونکہ اس کی اپنی ذات ہے ، لہذا اسی جگہ کا اعتبار ہو گا کہ جہاں وہ خود موجود ہو گا ۔ اولاد کہاں پر ہے ؟ اس کا لحاظ نہیں کیا جائے گا۔ یہی اصح اور ظاہر الروایہ ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.