Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کان کا پردہ پھٹا ہو تو روزے میں غسل کا طریقہ؟
Answer (beginning)
جدید طبی تحقیق یہی ہے کہ کان کا پردہ پھٹا ہو ، تو کان منفذ ہے اور اس کے راستے کوئی چیز داخل کی جائے، تو روزہ ٹوٹ جائے گا، جبکہ روزہ دار ہونا یاد ہو۔ فرض غسل میں تمام ظاہری بدن پہ پانی بہانا فرض ہے سوئی کی نوک برابر بھی کوئی حصہ دھلنے سے رہ گیا، تو غسل نہیں ہو گا۔ البتہ روزے دار ہو یا نہ ہو، کان کے سوراخ کے اندر پانی ڈال کر دھونا یا انگلی ڈال کر دھونا ضروری نہیں ، بلکہ سوراخ کا منہ اور باقی ظاہری حصے کا دھلنا ضروری ہے۔ غسل میں کان کے پر دے تک پانی پہنچانا ضروری نہیں ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.