Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قرآن پاک پڑھنے میں مد اور غنے نہ کرنے سے گناہ ہوگا؟

Answer (beginning)

قرآن پاک کو تجوید کے ضروری قواعد کی رعایت کرتے ہوئے درست تلفظ سے پڑھناضروری ہے، بالخصوص مد متصل اور مد لازم کی رعایت کرنا تو بالا جماع واجب ہے ، جان بوجھ کر اس میں کو تاہی کا ارتکاب کر نانا جائز و گناہ ہے۔ یو نہی دورانِ قراءت تشدید و تخفیف کا خیال بھی رکھا جائے کہ تشدید ترک کرنے کی صورت میں ایک حرف کو چھوڑ نالازم آئے گا جس سے قرآنی حروف میں تبدیلی واقع ہو گی، جبکہ قرآن پاک کے کسی ایک حرف میں بھی قصد تبدیلی کرنا سخت ناجائز و حرام اور گناہ کا کام ہے، لیکن اس سے نماز فاسد نہیں ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.