Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

رکوع اور سجدے کی تسبیحات تین سے کم پڑھنے کا حکم؟

Answer (beginning)

رکوع اور سجدے کی تسبیح کم از کم تین بار پڑھنا مسنون ہے ، اس سے کم نہیں پڑھنی چاہیے ، لیکن اگر کسی نے تین سے کم تسبیح پڑھی، تو اس کا ایسا کرنا کیسا ہے ، اس بارے میں فقہائے احناف کے تین طرح کے اقوال ہیں کہ رکوع اور سجدے کی تسبیح تین بار پڑھنا (1) فرض ہے ، (2) واجب ہے ، (3) سنت ہے، اور سنت سے مراد سنت غیر مؤکدہ ہے، اس کا ترک مکروہ تنزیہی ہے ، یہی مین حیث الدلیل راجح قول ہے۔ والتفصيل ذالك: پہلا موقف یہ ہے کہ تسبیح تین بار فرض ہے ، یہ تلمیذ امام اعظم ابو مطیع البلخی رحمة الله تعالى عليه کا موقف ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.