Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا زکوۃ صرف رمضان میں ادا کرنا ضروری ہے؟

Answer (beginning)

شریعت اسلامیہ کی رو سے ہر شخص جس اسلامی مہینے کی جس تاریخ کو جس وقت صاحب نصاب ہوا اور پھر اس پر اسلامی سال گزر گیا، تو اگلے سال جب وہی اسلامی مہینے کی وہی تاریخ آئے گی ، تو اس پر فور از کوۃ کی ادائیگی لازم ہو گی ۔ مثلاً: ایک شخص 15 شعبان کو صبح دس بج کر پندرہ منٹ پر صاحب نصاب ہوا، اب اگلے سال جب 15 شعبان کو صبح دس بج کر 15 منٹ ہوں گے ، تو اس پر فور از کوۃ کی ادائیگی کرنا لازم ہو گی اور اگر یہ شخص اپنی زکوۃ اگلے سال 15 شعبان کی بجائے یکم رمضان کو دے گا، تو گنہ گار ہو گا کہ جب زکوۃ کا سال مکمل ہو جائے، تو فور از کوۃ دینا واجب اور اس میں تاخیر کرنا گناہ ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.