Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
طلاق کے بعد عدت میں بیوی فوت ہوجائے تو شوہر وارث بنے گا؟
Answer (beginning)
میاں بیوی کے مابین وراثت جاری ہونے کے لیے ضروری ہے کہ انتقال کے وقت حقیقتا یا حکما نکاح باقی رہے، جبکہ طلاق بائن یا مغلظہ طلاق ہونے کی صورت میں شوہر کے حق میں اصلا ہی نکاح باطل ہو جاتا ہے ، لہذ اطلاق بائن یا طلاق مغلظہ کی عدت میں بیوی کا انتقال ہو جائے تو شوہر بیوی کا وراث نہیں بنے گا، اور شوہر نے حق مہرا بھی ادا نہیں کیا تھا، تو پورا حق مہر ادا کرنا اُس کے ذمے پر لازم ہو گا۔ واضح ہوا کہ پوچھی گئی صورت میں زید اپنی مطلقہ بیوی کا وراث نہیں بنے گا اور نہ ہی حق مہر کی رقم میں زید کا کوئی حصہ ہو گا، کیونکہ اس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی تھیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.