Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا حدیث پاک میں امیر لوگوں کو مرغیاں پالنے سے منع کیا گیا ؟
Answer (beginning)
سوال میں ذکر کی گئی حدیث پاک کو متعدد معتمد محدثین کرام مثلاً : امام ابن ماجہ علیہ الرحمۃ نے سنن ابن ماجہ میں امام علاؤ الدین متقی علیہ الرحمۃ نے کنز العمال“ میں ، امام جلال الدین سیوطی علیه الرحمة نے ”جمع الجوامع " وغیرہ میں نقل کیا ہے۔ البتہ سند یہ حدیث ضعیف ہے، جیسا کہ علامہ سیوطی علیہ الرحمۃ نے ”جمع الجوامع میں ، امام عجلونی علیہ الرحمۃ نے ”کشف الخفاء“ میں، امام سخاوی علیہ الرحمۃ نے ”المقاصد الحسنة “ میں ، ملا علی قاری علیه الرحمة نے ”الأسرار المرفوعة “ میں اس حدیث پر ضعف کا حکم لگایا ہے۔ لیکن یادر ہے کہ سند کے اعتبار سے ضعیف روایات بھی فضائل اور ترہیب کے باب میں معتبر ہوا کرتی ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.