Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نمازِ جنازہ میں کون سا درود پڑھنا افضل ہے؟

Answer (beginning)

نماز جنازہ میں درودِ ابراہیمی کا پڑھنا بہتر ہے، البتہ اس کے علاوہ کوئی اور درود پاک پڑھ لیا جب بھی کوئی حرج نہیں۔ چنانچہ تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے: " ( و يصلى على الني) كما في التشهد (بعد الثانية) “ یعنی نماز جنازہ کی دوسری تکبیر کے بعد نمازی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھے ، جیسا کہ وہ تشہد میں درود پڑھتا ہے۔ (کمافی التشھد) کے تحت فتاوی شامی میں ہے: ”ای: المراد الصلاة الابراهيمية التي ياتي بها المصلى في قعدة التشهد“ ترجمہ : یعنی مراد درود ابراہیمی ہے، جسے نمازی تشہد کے قعدے میں پڑھتا (رد المحتار مع الدر المختار، کتاب الصلاة، ج 03، ص128، مطبوعہ کوئٹہ) ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.