Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نمازِ جنازہ کے اذکار بلند آواز سے پڑھنا سنت ہے یا آہستہ آواز سے؟ تفصیلی فتوی
Answer (beginning)
احناف کے نزدیک نماز جنازہ میں شنا، درود پاک اور دعا آہستہ آواز میں پڑھنا سنت ہے، بلند آواز سے پڑھنا خلاف سنت ہے۔ چنانچہ صحاح ستہ کی معروف کتاب ”سنن نسائی“ میں ہے کہ حضرت ابو امامہ رضی اللہ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں: ” السنة في الصلوة على الجنازة ان يقرأفي التكبير الاولى.... مخافتة ثم يكبر ثلثا والتسليم عند الآخرة “ترجمہ : نماز جنازہ میں سنت یہ ہے کہ پہلی تکبیر کہنے کے بعد آہستہ آواز سے اذکار پڑھے ، پھر بقیہ تین تکبیریں کہنے کے بعد آخری تکبیر کے وقت سلام پھیر دے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.