Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مدرسے کے لیے جگہ وقف کرنے کے بعد تبدیل کر سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں مدرسے کی جگہ کو پہنا یا دوسری جگہ سے تبدیل کرنا، جائز نہیں ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ شرعی طور پر کسی جگہ کو لکھ کر ہی وقف کرنا ضروری نہیں ، زبان ۔ وقف کرنے سے بھی جگہ وقف ہو جاتی ہے اور پوچھی گئی صورت میں چونکہ زبانی بول کر اسے وقف کر دیا گیا ہے، تو یہ جگہ وقف ہو گئی اور شریعت مطہرہ کا قانون یہ ہے کہ جب کوئی جگہ وقف ہو جائے، تو یہ بندے کے ملک سے نکل کر اللہ تعالیٰ کی ملکیت میں چلی جاتی، اس کے بعد اسے نہ تو بیچا جاسکتا ہے اور نہ ہی کسی دوسری چیز سے اسے تبدیل کیا جاسکتا، بلکہ جس مقصد کے لیے اس جگہ کو وقف کیا جائے ، اسی مقصد میں 1 اسے استعمال کرناضروری ہوتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.