Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جہری نماز میں سورہ فاتحہ کی کچھ آیات آہستہ پڑھ کر پھر بلند آواز سے پڑھنے سے نماز کا حکم ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں فجر کی نماز میں سورہ فاتحہ کی ایک آیت بھول کر آہستہ پڑھنے کے بعد جب امام صاحب نے دوبارہ اس آیت کو جہر سے پڑھ لیا، تو سجدہ سہو ساقط ہو گیا، یو نہی اگر امام سورہ فاتحہ کی دو یا تین آیتیں آہستہ پڑھنے کے بعد دوبارہ جہر سے ان کا اعادہ کر لے ، تو اس صورت میں بھی سجدہ سہو ساقط ہو جائے گا۔ (دعوت اسلامی) اس مسئلے کی تفصیل درج ذیل ہے: امام اگر جہری نماز میں بقدر جو از نماز یعنی ایک آیت بھی آہستہ پڑھ لے تو سجدہ سہو واجب ہو جاتا ہے، البتہ قراءت کا جہر کے ساتھ اعادہ کرنے سے سجدہ سہو ساقط ہو جاتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.