Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
صدقہ عمر کو بڑھاتا ہے اس سے کیا مراد ہے؟
Answer (beginning)
جی ہاں ! صدقہ عمر بڑھاتا ہے اور یہ بات حدیث مبارک میں موجود ہے، عمر میں اضافہ کیسے ہوتا ہے، اس بارے میں مختلف اقوال ہیں: ایک قول یہ ہے کہ عمر میں برکت مراد ہے ، اس طور پر کہ اللہ پاک صدقہ کرنے والے شخص کو فضولیات سے بچنے اور نیکی و بھلائی کے کاموں، آخرت کے لیے نافع امور کی توفیق عنایت فرمائے گا اور بعض نے کہا کہ عمر میں برکت سے مراد حقیقتا عمر میں اضافہ ہے، یعنی لوح محفوظ میں اس شخص کے بارے یوں لکھا ہوتا ہے کہ اگر وہ صدقہ کرے گا، تو اس کی ، عمر 60 سال ہو گی اور اگر نہیں کرے گا، تو 40 سال۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.