Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
صفیں سیدھی رکھنے اور اقامت کے بعد صفیں درست کرنے کا اعلان کرنے کا حکم؟
Answer (beginning)
(1) صفوں میں کندھے سے کندھا ملا کر رکھنا یعنی آپس میں ایسے مل کر کھڑا ہونا واجب ہے کہ درمیان میں بالکل بھی فاصلہ نہ ہو، کیونکہ شریعت مطہرہ میں نماز کی صفوں کے حوالے سے تین چیزوں کی بہت زیادہ تاکید ہے۔ (۱) تسویہ : یعنی نماز کی صفیں بالکل سیدھی ہوں اس طرح کہ مقتدی آگے پیچھے نہ ہوں، سب کی گردنیں، شانے (کندھے ) اور ٹخنے ایک سیدھ میں ہوں ۔ (۲) اتمام یعنی جب تک اگلی صف مکمل نہ ہو جائے، اُس وقت تک دوسری صف شروع نہ کی جائے ۔ (۳) تراص: یعنی نمازی ایک دوسرے کے ساتھ خوب مل کر کھڑے ہوں، اس طرح کہ ایک کا کندھا دوسرے کے کندھے کے ساتھ ملا ہو، ان میں بالکل بھی فاصلہ نہ ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.