Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اذان و اقامت وغیرہ میں کلمہ شہادت کے وقت انگلی اٹھانا کیسا؟
Answer (beginning)
جب التحیات میں کلمہ شہادت پڑھا جائے، اس وقت شہادت کی انگلی کے ذریعے اشارہ کرنا تو متعدد احادیث مبارکہ سے ثابت ہے ، اس لیے فقہائے کرام علیہم الرحمۃ نے اس کو سنت قرار دیا اور نماز کے علاوہ بھی کلمہ شہادت پر شہادت کی انگلی اٹھانا درست ہے، کیونکہ اولاً تو اس کی ممانعت کی کوئی دلیل نہیں اور یہی اس کے جائز ہونے کے لیے کافی ہے۔ ثانیاً یہ کہ التحیات میں کلمہ شہادت پر انگلی اٹھانے کا مقصد یہ ہے کہ زبان کے ساتھ ساتھ اعضاء کے ذریعے اللہ پاک کی توحید کی تصدیق اور باطل معبودوں کا انکار ہو اور نماز کے علاوہ دیگر مواقع پر اس مقصد کے لیے شہادت کی انگلی اٹھائی جاتی ہے، لہذا یہ بھی جائز ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.