Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا تیمم میں داڑھی کے گھنے بالوں کا مسح کرنا ضروری ہے؟
Answer (beginning)
تیم میں پورے چہرے کا مسح کرنا ضروری ہے ، اس طرح کہ بال برابر جگہ بھی باقی نہ رہے، لہذا چہرے کی حد میں داخل داڑھی کے وہ بال کہ جن کا وضو میں دھونا ضروری ہے ، تیم میں بھی انہی بالوں پر ہاتھ پھیر ناضروری ہے۔ البتہ چہرے کی حد سے نیچے داڑھی کے لٹکتے بال اس حکم میں داخل نہیں، چہرے سے مراد لمبائی میں پیشانی کے شروع سے لے کر ٹھوڑی تک اور چوڑائی میں ایک کان سے دوسرے کان تک کا حصہ ہے۔ تیم میں پورے چہرے کا مسح کرنا ضروری ہے۔ جیسا کہ مراقی الفلاح میں ہے: ” و يمسح جميع بشرة الوجه والشعر علی الصحیح“ یعنی صحیح قول کے مطابق تیم کرنے والا پورے چہرے کی کھال اور بالوں کا مسح کرے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.