Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ڈیڑھ ماہ کے بچے کا جنازہ پڑھا جائے گا اور اگر جنازہ پڑھے بغیر دفن کر دیا، تو کیا حکم ہے ؟
Answer (beginning)
مسلمان میت کی نماز جنازہ فرض کفایہ ہے یعنی کسی ایک نے بھی پڑھ لی، تو سب بری الذمہ ہو گئے ، ورنہ جنہیں خبر پہنچی اُن میں سے کسی ایک نے بھی نماز جنازہ نہ پڑھی ، تو وہ سب لوگ گنہگار ہوں گے ، یہاں میت سے مراد وہ مسلمان ہے جو زندہ پیدا ہوا، پھر اُس کا انتقال ہوا ہو۔ پوچھی گئی صورت میں ڈیڑھ ماہ کے بچے کا نماز جنازہ ادا کرنا بلاشبہ فرض کفایہ تھا، اس فرض کو چھوڑنے کے سبب وہ سب لوگ گنہگار ہوئے جس جس کو خبر پہنچی تھی اور پھر بھی جنازہ نہ پڑھا، کیونکہ دارالاسلام میں شرعی مسائل سے لا علم ہونا کوئی شرعی عذر نہیں، لہذ اسب پر لازم ہے کہ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں اس گناہ سے صدقِ دل سے توبہ کریں اور فی الفور…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.