Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

رقم لے کر بعد میں آنے والے مریض کو جلدی ڈاکٹر کے پاس بھیجنا کیسا؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں زید کا بعد میں آنے والے مریض سے پیسے لے کر اسے ڈاکٹر کے پاس جلدی بھیج دینا سخت گناہ، حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ جلدی بھجوانے کے لیے جو رقم دی جاتی ہے ، یہ رقم رشوت ہے۔ کیونکہ یہ رقم اپنا کام نکلوانے کے لیے صاحب معاملہ کو دی جارہی ہے۔ اور قوانین شرعیہ کے مطابق اپنا کام نکلوانے کے لیے کسی کو کچھ دینار شوت کہلاتا ہے۔ اور ہر مسلمان جانتا ہے کہ رشوت کا لین دین اسلام میں حرام ہے۔ اور رشوت لینے دینے والے پر خدا کی لعنت برستی ہے۔ نیز اس طرح پیسے لے کر کسی کو جلدی بھیجنے کی صورت میں پہلے سے لائن میں لگے ہوئے لوگوں کی حق تلفی بھی ہوتی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.