Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز جنازہ کے لیے کتنے افراد ہونا ضروری ہے؟
Answer (beginning)
نماز جنازہ فرض کفایہ ہے، کسی ایک مسلمان نے بھی ادا کر لی تو فرض ادا ہو جائے گا اور باقی سب افراد بری الذمہ ہو جائیں گے ، لہذا اس کے لیے کسی مخصوص تعداد مثلاً: تین یاسات افراد کا ہونایا پھر جماعت کے ساتھ اس نماز کو ادا کر نا شرط نہیں ہے۔ البتہ اتنا ضرور ہے کہ کثیر تعداد کا جماعت کے ساتھ نماز جنازہ ادا کرنا شرعاً محبوب ہے اور اس کی فضیلت احادیث مبارکہ میں بیان کی گئی ہے اور مسلمانوں کو اس پر ابھارا گیا ہے، جیسا کہ بعض روایات میں ہے کہ جس مسلمان میت پر چالیس (40) افراد جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں اور اس کے حق میں سفارش کریں، تو میت کے حق میں ان کی سفارش قبول کی جائے گی، جبکہ بعض روایات میں یہ تعداد…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.