Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سفر کے دوران ایک آیتِ سجدہ بار بار پڑھنے سے کتنے سجدے لازم ہوں گے؟

Answer (beginning)

بائیک چلاتے ہوئے ایک ہی آیت سجدہ کی تکرار کی، تو ہر بار الگ سجدہ تلاوت واجب ہو گا، البتہ لوکل گاڑی میں دورانِ سفر ایک آیت سجدہ کے تکرار سے ایک ہی سجدہ تلاوت واجب ہو گا۔ اس مسئلہ کی تفصیل جاننے سے قبل چند باتیں بطورِ تمہید سمجھ لینا ضروری ہے اور وہ یہ ہیں: اگر ایک مجلس میں ایک ہی آیت سجدہ کی تکرار کی جائے، تو آسانی کے پیش نظر شریعتِ مطہرہ نے حکم یہ دیا کہ ایک ہی سجدہ تلاوت واجب ہو گا۔ البتہ اگر آیت سجدہ یا مجلس تبدیل ہو جائے، تو اب ہر بار الگ سجدہ تلاوت واجب ہو گا۔ پھر مجلس تبدیل ہونے کے مختلف اسباب ہیں، مسافر کی سواری تبدیل ہونے سے بھی کبھی مجلس بدل جاتی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.